عمران خان سے وکلا کی ملاقات، 6 رکنی فہرست جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے لیے تحریک انصاف نے 6 وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کردی۔

ذرائع کے مطابق اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے وکلا کی فہرست جیل حکام کے پاس جمع کرائی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، اویس یونس، ملک عاطف اور راجہ یاسر ایڈووکیٹس شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ 6 وکلا منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب نظر بندی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے لیے جیل آمد متوقع نہیں، تاہم خاندان کے دیگر افراد کی آمد کا امکان ہے۔ بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کے بھی ملاقات کے لیے آنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button