مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، حقان فیدان

استنبول (ویب ڈیسک) ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ معاہدے کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹرز بھی جلد فعال ہونے کے قریب ہے۔
حقان فیدان کے مطابق مکہ الائنس کے تحت آپریشنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کے لیے جلد عملے کی تعیناتی کردی جائے گی، جس کے بعد مشترکہ دفاعی تعاون کو عملی شکل دینے میں مزید پیش رفت ہوگی۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مکہ دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تینوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ سطح پر کام جاری ہے۔



