پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک نے ویزا شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے سے باہمی مفاد میں دونوں برادر ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، جبکہ اعلیٰ سطح کے روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو سہولت ملے گی۔
نائب وزیراعظم کے مطابق ویزا شرائط ختم ہونے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرکاری سطح پر آمدورفت مزید آسان ہوگی اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان روابط کو فروغ ملے گا۔



