ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو ملاقات متوقع

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تجارتی جنگ بندی میں توسیع، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور ایران کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔

رائٹرز کے مطابق ملاقات میں کسی بڑے معاہدے کے بجائے موجودہ تجارتی کشیدگی کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام لانے پر توجہ رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق چند ماہ قبل دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد چین کی عالمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اندرون ملک عوامی مقبولیت میں کمی کا سامنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق طاقت کے بدلتے ہوئے توازن نے واشنگٹن میں ہونے والی سربراہی ملاقات سے وابستہ توقعات کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ فوری طور پر بڑی تجارتی یا دیگر رعایتیں دینے کے خواہاں دکھائی نہیں دیتے۔

رائٹرز کے مطابق دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری مہنگے تنازع میں مصروف ہیں، جس کے اثرات امریکی صدر کی مقبولیت اور امریکی عوام کے اخراجات پر بھی پڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button