آن لائن گیم سے دوستی،راولپنڈی کی لڑکی نے حیدرآباد آکرنوجوان سے پسند کی شادی کر لی

حیدرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی اور لڑکا ہاتھ میں نکاح نامہ تھامے بیٹھے ہیں ، لڑکی نے بتایا کہ وہ ایان سے محبت کرتی تھی اس لیئے حیدرآباد آ کر شادی کر لی، گھر والوں کو ابھی کچھ پتا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی نے اپنا تعارف سحر کے نام سے کروایا اور کہا کہ میرا ایان کے ساتھ رابطہ آن لائن گیم کے ذریعے ہوا، ایان مجھے پسند تھے اس لیئے نکاح کر لیاہے اور بہت خوش بھی ہوں، راولپنڈی سے اپنی مرضی سے آئی ہوں، فیملی کیساتھ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہواہے اور نہ ہی انہیں ابھی میرے نکاح کے بارے میں پتا ہے ۔
راولپنڈی کی ایک نوجوان خاتون کو ایک گیم کھیلتے ہوئے محبت ہو گئی اور انہوں نے حیدرآباد کی ایک عدالت میں ایک نوجوان کے ساتھ محبت کی شادی کر لی۔ pic.twitter.com/jU3zXMWK9y
— صحرانورد (@Aadiiroy2) July 3, 2026



