پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم درخواست دائر کردی گئی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں کھلی رکھنے کا حکم دیا جائے اور سرکاری دفاتر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کو روکا جائے۔

درخواست میں چیف منسٹر آفس کے سیاسی استعمال کے حوالے سے بھی ڈیکلریشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button