پیپلز پارٹی سندھ کا 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شہداء کا دن منانے کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کیجانب سے 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شھداء کے دن کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے 12 ستمبر کو سندھ بھر میں ایم آر ڈی کے شھداء کا دن منانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شھداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کے این شاہ میں جلسہ ہوگا اور سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکے سندھ کی تقسیم کے خلاف پہلے مرحلے میں 10 ستمبر سے مرحلیوار تمام ڈویزنل ہیڈکوارٹرز میں وحدت سندھ سیمیارز منعقد کرائے جائینگے۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پیر کو اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی 12 ستمبر کو سندھ بھر میں ایم آر ڈی کے شھداء کا دن منائے گی اور 12 ستمبر کو کے این شاہ دادو میں ایم آر ڈی کے شھداء کے لئے جلسہ ہوگا اور 12 ستمبر کو ایم آر ڈی کے شھداء کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پیپلز پارٹی تمام ضلعی ہیدکوارٹرز میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرے گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کی باتوں کا ہر فورم پر بھرپور جواب دیا جائے گا اور پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کے خلاف پہلے مرحلے میں 10 ستمبر سے مرحلیوار تمام ڈویزن میں وحدت سندھ سیمنارز کا انعقاد کرے گی۔انہوں نے کہا کے 10 ستمبر کو پی ایس ایف کے تحت وحدت سندھ سیمینار آرٹس کونسل کراچی میں ہوگا جبکے 16 ستمبر کو وحدت سندھ سیمینار لاڑکانہ میں کیا جائے گا اور 17 ستمبر کو پی ایل ایف کراچی کے تحت وحدت سندھ سیمینار ہوگا جبکے 18 ستمبر کو وحدت سندھ سیمینار حیدرآباد میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کے شھید بینظیرآباد ، میرپورخاص اور سکھر ڈویزن میں بھی مختلف تاریخوں پر وحدت سندھ سیمینار ہونگے۔انہوں نے کہا کے سندھ کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کے سندھ کو نیا صوبہ اور انتظامی یونٹس کسی صورت قبول نہیں ہیں اور پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت کا ہر فورم پر دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کے ملک میں تمام مسائل کا حل جمھوریت کے تسلسل میں ہے۔



