اوکاڑہ پولیس نے کبوتر بازی پر جواکھیلنے والے6قماربازگرفتارکرلئے

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی )چوچک پولیس نے کبوتر بازی پر جواء لگانے والوں پر ریڈ کرکے 6جواری گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں ریحان ، اشرف ، علی شیر ، شوکت , رمضان اور بابر شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی



