فلک ناز چترالی اور ایمل ولی خان میں دلچسپ نوک جھونک، مراد سعید کا ذکر بھی آگیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) سیاسی ماحول میں فلک ناز چترالی اور ایمل ولی خان کے درمیان ہونے والی دلچسپ نوک جھونک نے توجہ حاصل کرلی، جہاں گفتگو کے دوران سہیل آفریدی اور مراد سعید کا ذکر بھی آگیا۔

فلک ناز چترالی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ “وہ سہیل آفریدی، آئی ایس ایف کا بچہ ہے، جس کی تربیت عمران خان نے کی ہے؟”

اس پر ایمل ولی خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “یہ جو ڈاٹسن میں پیچھے بیٹھا تھا؟ اس کی تربیت مراد سعید نے کی ہے۔”

فلک ناز چترالی نے فوری طور پر جواب دیا کہ “مراد سعید کی تربیت بھی عمران خان نے کی ہے۔”

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ مختصر مگر دلچسپ گفتگو سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گئی، جبکہ گفتگو میں ایک دوسرے کے سیاسی پس منظر اور تربیت کا حوالہ دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button