مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روکدیاگیا،الجزیرہ

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)الجزیرہ ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سپری لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی خواہش سے آگاہ کیا ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے اسرائیل تعزیتی تقریبات کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای کو قتل کرسکتا ہے،اسرائیل مجتبیٰ خامنہ ای نقل و حرکت کے ذریعے ان کے خفیہ مقام کا سراغ لگاسکتا ہے۔



