مشرقی ومغربی سرحدوں پردشمن متحد،پاکستان کیخلاف بھارت کی ہولناک’واٹر وار‘اورافغان حدودسے بڑے حملے کاانکشاف!

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کو اس وقت تاریخ کے سنگین ترین سیکیورٹی اور سٹریٹیجک چیلنجز کا سامنا ہے جہاں مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر ملک دشمن قوتیں بیک وقت متحرک ہو چکی ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی پشت پناہی میں اسی سے زائد فتن الخوارج اور دہشت گردوں کے ایک بڑے ٹولے نے بلوچستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہو کر خونریزی کا ہولناک منصوبہ بنایا تھا، جسے پاک فوج کی ڈرون سرویلنس اور سرحدی محافظوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملیا میٹ کر دیا اور متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ اس ناکام دراندازی کے بعد افغانستان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر مقامی ساختہ بارود بردار ڈرون کے ذریعے بھی بزدلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیے بغیر ہی خوفناک ’واٹر وار‘ چھیڑ دی ہے اور دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے سپل ویز اچانک کھول کر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ستر ہزار کیوسک کا خطرناک ریلہ پاکستان کی طرف چھوڑ دیا ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مونسون کی طوفانی بارشوں کی آڑ میں بھارت اگلے دو روز میں ساڑھے سات لاکھ کیوسک تک کا سیلابی ریلا چھوڑ کر پاکستان کو بڑے جانی و مالی نقصان سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ پاکستان نے اس عالمی ابی جارحیت کو انٹرنیشنل فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چوبیس کروڑ پاکستانیوں کی زندگیوں پر براہِ راست حملہ ہے۔ اس تشویشناک صورتحال پر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے معظّم فخر کا یہ وی لاگ درج ذیل لنک پر کلک کر کے مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button