وفاق ہمیں ونڈ اور سولر بجلی گھر لگانے نہیں دیتا،مرادعلی شاہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات حاصل ہوئے ہیں۔ کوآرڈینیشن کیلئے وفاقی ادارہ بنتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین کے مطابق ایگزیکٹیو پاور صوبوں کے پاس رہیں گی، انٹیلی جنس کو بہتر کرنے کے لیے کئی نئے ادارے بنائے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبے بھی انٹیلی جنس ادارے بنا رہے ہیں، سندھ خصوصاً کراچی میں 12 تا 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق ہمیں ونڈ اور سولر بجلی گھر لگانے نہیں دیتا یہ طرز عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button