ایران کا مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر عمل درآمد تک مزید مذاکرات سے انکار

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ ایران مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر مکمل عمل درآمد سے قبل کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کا آغاز نہیں کرے گا۔

محمد باقر قالیباف کے مطابق ایران اس وقت تک حتمی مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہوگا جب تک مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 1، 4، 5، 10 اور 11 پر مکمل عمل درآمد یقینی نہیں بنایا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ ان شقوں میں لبنان میں جنگی کارروائیوں کا مکمل خاتمہ، آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، تجارتی جہازوں کو 60 روز تک بغیر کسی فیس کے محفوظ گزرگاہ کی فراہمی، ایرانی خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور متعلقہ برآمدات پر عائد پابندیوں میں نرمی، جبکہ ایران کے منجمد مالی اثاثوں کی واپسی شامل ہے۔

ایرانی سپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ ان بنیادی شرائط پر عملی پیش رفت کے بغیر کسی جامع یا حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات آگے نہیں بڑھائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button