مشن 48 گھنٹے! افغان حدود میں پاک فوج کی زمینی پیش قدمی، 8 بڑے بھارتی اہداف نشانے پر اور سلامتی کونسل میں انڈیا کو شٹ اپ کال!

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) پاک افغان سرحد پر جنگی صورتحال انتہائی ہولناک رخ اختیار کر چکی ہے جہاں اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم اور فیصلہ کن قرار دیے جا رہے ہیں۔ سنسنی خیز انکشافات کے مطابق افغان سرزمین پر صرف فضائی حملے نہیں کیے گئے بلکہ پاک فوج کے ٹینکوں اور جوانوں نے انگور اڈا کے مقام سے ڈیورنڈ لائن کو عبور کر کے افغان حدود کے اندر گھس کر کچل دینے والی زمینی کاروائیاں بھی کی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ اس کھلی جنگ کے بعد بوکھلاہٹ میں افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کے حکم پر کابل ریجیم نے اپنی خطرناک "ہیبتی فورس” کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کر دی ہے اور ان جنگجوؤں کو بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر لا کھڑا کیا ہے۔ دوسری جانب، پاکستان نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے مزید 8 بڑے بھارتی اہداف کو ہٹ لسٹ پر لے لیا ہے، جہاں بھارت نے "طبی امداد” کے نام پر بڑے کنٹینرز کے ذریعے ڈرون ٹیکنالوجی اور بارود منتقل کیا تھا۔ پاکستان ایئرفورس کے فائٹر جیٹس چوبیس گھنٹے سرحد پر گرج رہے ہیں اور واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پکچر ابھی باقی ہے۔ اسی دوران، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان کے فضائی حملوں پر واویلا مچانے والے بھارتی وزارت خارجہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کڑی شٹ اپ کال دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اپنے دفاع میں یہ کاروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ پاکستان نے بھارت کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور دہشت گردی کا نیٹ ورک خاک میں ملا دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان نے اسرائیل کے خطرناک "ای ون” آباد کاری منصوبے کو بھی یکسر مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں جاندار آواز اٹھائی ہے۔ اس سنسنی خیز اندرونی کہانی اور اگلے 48 گھنٹوں کی خطرناک جنگی حکمت عملی کا مکمل احوال جاننے کے لیے معظم فخر کا یہ وی لاگ اس لنک پر کلک کر کے دیکھیں:




