بیٹی سے زیادتی اور قتل: اوکاڑہ میں مجرم کو دو بار سزائے موت، سہولت کاروں کو بھی قید
اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )قتل اور زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم شبیر کو 2 بار سزاۓ موت اور 08 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا گیا ہے سہولت کار مجرمہ سونیا اور مجرم شہباز کو زیر دفعہ 201 میں7,7سال قید اور 1,1 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا گیا ہے ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ رانا خلیل احمد خان نے جرم ثابت ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو 6,6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی مجرم شبیر نے گزشتہ سال اپنی بیٹی کیساتھ ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا تھاڈی پی او نے تفتیشی آفیسر لیڈی سب انسپکٹر عظمت نسیم اور لیگل ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔