پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود اب 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ فوجی اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے، جبکہ پابندی کے اطلاق کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ بھی صورتِ حال کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، جس کے بعد بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button