مودی آبی دہشتگردی کرنا چاہتا ہے،ہمارے پانی پرجوہاتھ ڈالے گاوہ ہاتھ کاٹ دینگے،مصدق ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نریندر مودی پاکستان میں آبی دہشت گردی کرنا چاہتا ہے۔ جوہمارے پانی پر ہاتھ ڈالے گا وہ ہاتھ کاٹ دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ جوہمارے پانی پر ہاتھ ڈالے گا وہ ہاتھ کاٹ دیں گے ، افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ صرف پانی نہیں ہوا میں بھی پکڑ لیں گے، ہمارے پاس تو معاہدہ ہے،جن ممالک کے پاس نہیں وہاں بھی پانی بہہ رہا ہے، کیا کبھی دنیا میں پانی، ہوا اور خوشبو کو روکا جا سکتا ہے؟۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی طاقت نہیں،ایک آدھ دن ہی پانی روکا گیا، بہتے پانی پر بجلی بنانے کا طریقہ ہے،ڈیم اسٹوریج نہیں ریگولیٹ کرتے ہیں، کبھی فصلوں کے لئے پانی نہیں ہوتا تو کبھی پانی سمندر کی نذر ہو جاتا ہے۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سیمینار کل اسلام آباد میں ہوگا۔ دنیا بھر کے آبی ماہرین شرکت کر یں گے۔ پانی ہماری لائف لائن بھی ہے اور ریڈ لائن بھی ۔ سندھ طاس معاہدے کویک طرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا۔



