سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا نمایاں سستا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 59 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 421 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

مزید خبریں

Back to top button