مڈل ایسٹ میں قیامت خیز تباہی، امریکہ اور ایران کا ایک دوسرے پر ہولناک حملہ، میزائلوں کی برسات !

بحرین(خصوصی رپورٹ :جانو ڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ آدھی رات کو اچانک ہولناک جنگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی فوجی کارروائی کرتے ہوئے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے ہیں جس سے پورے خطے میں قیامت خیز صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست ہدایت پر ابنائے ہرمز میں بحری جہاز پر حملے کے جواب میں امریکی فضائیہ نے ایران کے اہم ترین فوجی اڈوں، ڈرون سینٹرز اور مواصلاتی نظام پر رات کی تاریکی میں شدید ترین بمباری کی، جس کے فوراً بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بھی کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی۔ بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر پر خوفناک میزائل حملے کے بعد پورے ملک میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور گرین زون میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ پورے مشرقِ وسطیٰ کو امریکی فوج کے لیے جہنم بنا دے گا جبکہ دوسری طرف صدر ٹرمپ نے ایران کا وجود ہی ختم کرنے کی سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔ اس خطرناک کشیدگی کے باعث پاکستان کی ثالثی میں ہونے والا اسلام آباد امن معاہدہ بھی مکمل طور پر داؤ پر لگ گیا ہے اور دونوں عالمی طاقتیں اب آر پار کی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ آدھی رات کو ہونے والے ان ہولناک حملوں، بحرین اور کویت کی موجودہ صورتحال اور اس تباہی کے پسِ پردہ بین الاقوامی سازشوں کے تمام سنسنی خیز حقائق جاننے کے لیے معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




