کراچی دہشتگرد حملے میں شہید رینجرز اہلکار دلنوازپٹھان کا تعلق بدین سے تھا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین ضلع کے نواحی گاؤں رستم پٹھان کارہائشی رینجرزسندھ کااہلکاردلنواز پٹھان کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز کی تنصیبات پر کیے گئے حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کر گیا شہید کی بہادری اور فرض شناسی پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

شہید دلنواز پٹھان کی شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ اہلِ خانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ مقامی شہریوں نے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے

مزید خبریں

Back to top button