سجاول:مریدکوسو میں20سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)مریدکوسو میں20سالہ نوجوان کا مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔نوجوان علی اصغر ولد یوسف نے خود پر پستول سے فائر کر لیا ـابتدائی اطلاعات کے مطابق بے روزگاری خودکشی کی ممکنہ وجہ بتائی جا رہی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال جاتی منتقل کردی ہے۔پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔



