بدین،16اے ایل لنک سسٹم نالے کی 30سال سے بھل صفائی نہ ہو سکی،دیہات ڈوبنے کاخدشہ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)16اے ایل لنک سم نالے کی30سال سے ہل صفائی اور کھدائی نہ ہونے پر نالہ مکمل سلٹ ہو گیا مون سون کی بارشوں میں کاشتکاروں کے فصلوں اور دیہات ڈوب نے کا خطر لاحق تفصیل کے مطابق تعلقہ ٹنڈو باگو کے 16 اے ایل (16 AL) لنک سم نالے کی گزشتہ 30 سالوں سے بل صفائی اور کھدائی (صفائی) نہ ہونے کے باعث نالہ مکمل طور پر سلٹ (مٹی) گھاس اور جھاڑو سے بھر چکا ہے ۔ نالے کی اس خستہ حالی کی وجہ سے یہ بارش کا پانی نکالنے کی صلاحیت کھو چکا ہے جس کے باعث ہر سال مون سون کی بارشوں میں نالہ اوور فلوہونے اور شگاف پڑنے سے تعلقہ ٹنڈو باگو کے روینیو کے دیھات بخشو کلوئی، دیھ پیر مصری، دیھ دز، دیھ ماچانڈی سمیت 20 سے زائد دیھات کے آبادگاروں اور رہائشیوں کو ہر سال شدید نقصان کا سامنا ہے متاثرہ آبادگاروں نصر اللہ جروار، محمد سومار لنڈ، سکندر علی لنڈ، نیاز محمد لنڈ، نوید منگواڑہ، یوسف منگواڑہ اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ 30 سال سے کھدائی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال مون سون میں نالہ پلٹ جاتا ہے جس سے ہمارے دیہاتوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ گھروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور ہماری فصلیں ڈوب کر تباہ ہو جاتی ہیں، جس سے ہمیں ہر سال بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈو باگو شہر کے گندے پانی کا مین نکاس بھی اسی نالے میں ہوتا ہے متاثرین نے الزام لگایا کہ ڈرینیج ڈویژن بدین کے سرکاری افسران ہر سال 16 اے ایل لنک سم نالہ کی کھدائی اوربل صفائی کے لیے آنے والے کروڑوں روپے کرپشن کی نذر کر دیتے ہیں۔ نالہ کی کھدائی صرف سرکاری کاغذات تک محدود رہتی ہے، عملی طور پر نالہ پر کوئی کام نہیں ہوتا اہلیانِ علاقہ اور آبادگاروں نے اپنے حلقے کے ایم پی اے ارباب امیر امان اللہ ایم این اے میر غلام علی تالپور، ڈرینج ڈویژن بدین اور ڈپٹی کمشنر بدین سمیت متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تعلقہ ٹنڈو باگو کے 16 اے ایل لنک سم نالے کی ہنگامی بنیادوں پر اس سال مون سون کی بارشوں سے قبل کھدائی کروائی جائے تاکہ ہمیں مزید نقصان سے بچایا جا سکے



