محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کی گئیں، سید جاوید شاہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)عزاداری کونسل ضلع ٹھٹھہ کے صدر معورف سماجی رھنما سید جاوید شاہ نے 10 محرم الحرام، یومِ عاشورہ کے ایامِ عزا میں بہترین تعاون کرنے پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سید محمود عالم شاہ بخاری، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سرمد بھاگت، ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم، اے ایس پی عبداللہ فضل ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر سید صفدر حسین شاہ، میونسپل کمیٹی ٹھٹہ کے چیئرمین ادا محمد میمن، سید ریاض شاہ پی اے ٹو ڈی سی ٹھٹھہ، ایڈمنسٹریٹر سید سہیل شاہ، عزیز میمن، جاوید سموں، وقار قادری، ہائی وے ڈپارٹمنٹ، سندہ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 سمیت رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں بہترین تعاون کر کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور تمام انتظامات سنبھال کر عزاداروں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ جن کی کوشوں سے تمام جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔



