بی بی سی کی منافقت آشکار;غزہ کے مظالم پر خاموش،آزاد کشمیر پر متحرک:بدخشاں میں کابل کا کنٹرول ختم!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) بی بی سی کے دوہرے معیار، افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف بڑی بغاوت اور عمران خان کی مبینہ 5 ملین ڈالر کی ٹی شرٹ ڈیل نے پاکستان سمیت عالمی سیاست میں سنسنی خیز ہلچل مچا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے احتجاج کو اچھالنے والے بی بی سی کے مکروہ چہرے پر اس وقت سوالات اٹھ گئے جب یہ بات سامنے آئی کہ انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور غزہ میں معصوم بچوں پر اسرائیلی قیامت نظر نہیں آتی، جبکہ رپورٹنگ کے لیے مبینہ طور پر رشوت دینے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب پڑوسی ملک افغانستان شدید ترین اندرونی جنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے جہاں لغمان کے حساس ترین ایئربیس پر تباہ کن حملے میں طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جبکہ صوبہ بدخشاں میں افغان طالبان کے مانے ہوئے کمانڈر مولوی جمعہ خان فاتح نے کابل حکومت کے خلاف باقاعدہ اعلانِ جنگ کرتے ہوئے کابل کا کنٹرول یکسر ختم کر دیا ہے۔ ادھر پاکستان کی مقامی سیاست میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب پی ٹی آئی کے معطل رکنِ اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کی جانب سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ پھینک کر بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کے اقدام کو ملک سے سنگین غداری قرار دے کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ دوسری طرف عمران خان کی آٹوگراف شدہ شرٹ کو 5 ملین ڈالر میں بیچنے کے دعووں پر شدید تمسخر اڑاتے ہوئے اسے عوام کو بے وقوف بنانے کا نیا ہتھکنڈہ قرار دیا گیا ہے۔ اس تمام سنسنی خیز صورتحال پر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

 

مزید خبریں

Back to top button