پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ متعدد اجلاسوں میں تصدیق کے باوجود حکومت اضافی چینی کی برآمد میں تاخیر کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق شوگر ملز کو سرپلس اسٹاک رکھنے کیلئے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، گنے کی کٹائی اور نئے کرشنگ سیزن کے آغاز میں صرف 2ماہ باقی رہ گئے ہیں، نئی فصل کے تخمینے کے مطابق 8 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے، 10 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کی موجودگی میں چینی کو اسٹور کرنا دشوار ہو گا، شوگر ملز ایسوسی ایشن طویل عرصے سے میڈیا میں ان مسائل کو اجاگر کر رہی ہے، وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے مطالبات پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، یہ صورتحال انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے،گودام اضافی چینی سے بھرے پڑے ہیں، چینی کی برآمد سے700 سے 800 ملین ڈالرکمائے جا سکتے ہیں، فوری طور پر 10 لاکھ ٹن اضافی چینی کی برآمدکی اجازت دی جائے۔



