وینزویلا میں زلزلے سے تباہی،ہلاکتیں589ہوگئیں،2980زخمی

کراکس(جانوڈاٹ پی کے)وینزویلامیں دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا ہے کہ زلزے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر589ہو گئی جبکہ2,980افراد زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں بدھ کے روز ایک منٹ کے اندر آنے والے دو طاقتور ترین زلزلوں کیوجہ سے متعدد رہائشی اور کمرشل عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جن کے ملبے تلے اب بھی سیکڑوں افراد موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کام جاری ہیں جہاں رضاکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کیلیے کوشاں ہیں اور اب تک 188 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر سڑکوں پر آگئے۔زلزلے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر کراکس کے مغرب میں واقع علاقے میں آئے، تاہم ان کے جھٹکے پورے وینزویلا میں محسوس کیے گئے اور پڑوسی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا تک بھی لرزش محسوس کی گئی۔وینزویلا کے وزیر داخلہ نے شہریوں کو احتیاطاً گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ہنگامی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ کئی مقامات پر ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button