بلوچستان کے سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

کوئٹہ (جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 42 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی شہر سے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

دوسری جانب ضلع کوہلو میں زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہلو شہر سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button