پاکستان میں پہلی بار بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑی تجارتی گاڑیوں، خصوصاً بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کی بنیادی وجوہات شرحِ سود میں کمی اور حکومتی مراعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات 26 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ درآمدات صرف 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کی یہ درآمدات مکمل تیار شدہ (Completely Built Units) گاڑیوں کی صورت میں کی گئیں، جس سے اس شعبے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق شرحِ سود میں کمی، حکومتی مراعات اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھی ہے، جس کے نتیجے میں ہیوی گاڑیوں کی درآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button