ایران جنگ میں پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خواجہ آصف

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق حالیہ جنگی صورتحال میں پاکستان نے جو سفارتی کردار ادا کیا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان صلح کروا کر امتِ مسلمہ کے سامنے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یومِ عاشور ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں جنگی حالات موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے طرزِ عمل سے سنتِ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد تازہ کر دی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع میں پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارت کاری کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار ہوئی اور پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ لبنان بھی اسرائیلی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرے گا، جبکہ انہوں نے دعا کی کہ دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں آزادی، امن اور تحفظ عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Back to top button