شہراقتدارسے5انسانی اعضا کے سمگلرزگرفتار،3چینی باشندے بھی شامل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایف آئی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون ون میں ایک گھر پر بڑی کارروائی کی اور مبینہ طور پر انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث تین چینی باشندے اور دو پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون ون میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران ایف آئی اے کے تفتیش کاروں نے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث 3چینی اور دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا تاہم زیر حراست ملزمان کی شناخت مخفی رکھی جارہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے دوران تلاشی گھر سے مختلف انسانی اعضا برآمد کیے اور مبینہ طور پر پاکستانی شہری چینی اسمگلرز کےساتھ بطور ڈرائیور سپلائی کام کرتے تھے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے اور کیس پر کام جاری ہے اور تفصیل بعد میں جاری کردی جائے گی۔



