محرم الحرام میں شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح، فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، طلال چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے تیار کردہ سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ مجموعی انتظامات کا جامع جائزہ بھی لیا گیا۔

شرکا نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور جلوسوں و مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

طلال چوہدری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہوم سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور درکار معاونت سے فوری آگاہ کیا جائے تاکہ عزاداروں کی حفاظت اور پُرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button