بدین پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن، اشتہاری ملزمان اورمنشیات فروش گرفتار،اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ایس ایچ اور ٹنڈو باگو محمد انور لغاری اور تلہار کے ایس ایچ او اعجاز سومرو نے جرائم پیشہ عناصر، روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرکے  محمد خان سموں اور بھارت کولھی سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں اور جرائم پیشہ گینگ کے  اشتہاری ملزم حاجی رمضان عمرانی کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی ملزمان فرار ہوگئے اورچوری اور اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نیاز عمرانی کو گرفتار کرلیا ہے پہاڑ مری اسٹاپ سے پارو کولھی کی دکان سے چوری شدہ کنفیکشنری کا سامان برآمد کرلیا ہے مزید کارروائی کے دوران گٹکہ فروش ملزم غلام حسین عرف بابلی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 300 گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر اعجاز احمد سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چوری کے کیس میں مطلوب ملزم شان شیدی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور 10 ھزار روپے کیش رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button