وفاق نےڈالر کی قیمت کوروک رکھاہے ورنہ قیمت500روپے تک چلی جائے گی،سہیل آفریدی کا الزام

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وفاق نےڈالر کی قیمت کوروک رکھاہے ورنہ قیمت500روپے تک چلی جائے گی،سہیل آفریدی کا الزام.خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈالر کی قیمت زبردستی روک رکھی ہے ورنہ ڈالر کی قیمت500روپے تک جائے گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ بہترین بجٹ بنانے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اپوزیشن لیڈر کی خدمت میں عرض ہے کہ بجٹ کا جشن منائیں یا نہ منائیں لیڈر کی رہائی کا ضرور منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور حکومت پنجاب ہمارا این ایف سی کا حق نہیں دے رہےجس کی وجہ سے مسائل بنے ہوئے ہیں، وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا ہےجن کی وفاق میں حکومت ہے وہ ہم پر تنقید نہ کریں وہ وفاق کو مشورہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ3فیصد ہے، جس سے کم سے کم5ہونا چاہیے،خیبرپختونخوا میں جو صورت حال زبردستی بنائی گئی ہے وہ پاکستان میں خودبخود بنتی رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button