حج2027کیلئے2روز میں ہزاروں افراد کی آن لائن رجسٹریشن

 لاہور(جانوڈاٹ پی کے)حج2027کیلئے ملک بھر سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی2روز میں لاکھوں افرادنے اپنے نام رجسٹر کروالیے۔حج2027کی آن لائن رجسٹریشن کی عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ہوئی ہے اور پہلے دو دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد51ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔آن لائن پورٹل سے46ہزار جبکہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے5ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹر ہوئے ہیں، جن میں سے41ہزار افراد نے سرکاری اسکیم جبکہ10ہزار افراد نے پرائیویٹ حج کا انتخاب کیا۔اسی طرح پنجاب سے24ہزار،سندھ سے16ہزار، خیبر پختونخوا سے7ہزار، اسلام آباد سے3ہزار، بلوچستان سے800،کشمیر سے260اور گلگت بلستان سے77عازمین رجسٹر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ رجسٹرڈ عازمین میں30ہزار مرداور21ہزار خواتین شامل ہیں اور رجسٹرڈ عازمین حج میں 30 سے 48 سال عمر کے افراد کی تعداد نمایاں ہے۔مزید بتایا گیا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مدد سے حج آپریشن پیپرلیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز کے تحت حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن ڈرائیو بلا تعطل جاری رہے گی۔بیان کہا گیا کہ اخراجات اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button