بدین کے عوامی مسائل سندھ اسمبلی میں بھرپور انداز میں اٹھائے گئے، یاسمین مشرف پٹھان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پیپلز پارٹی ضلع بدین کی سیکریٹری اطلاعات یاسمین مشرف پٹھان نے بدین سے مخصوص نشستوں پر منتخب پیپلز پارٹی کی رہنماؤں لیڈیز ونگ ضلع بدین کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی تنزیلہ قمبرانی اور ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں منتخب نمائندوں نے سندھ اسمبلی میں ضلع بدین کے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرکے عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین مشرف پٹھان نے کہا کہ ضلع بدین کے لیے لاڑ یونیورسٹی، میڈیکل کالج، دل کے امراض کے جدید علاج کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال کے قیام اور پانی کی قلت جیسے اہم عوامی مسائل کو اسمبلی فلور پر اٹھانا قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں اور مسائل کے حل سے بدین کے عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ضلع بدین میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، جس سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو مزید فروغ ملے گا۔ یاسمین مشرف پٹھان نے امید ظاہر کی کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے اور بدین کو ایک ترقی یافتہ ضلع بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے



