مٹھی میں تعلیمی پروگرام،اساتذہ اورطلباکوIEEE کی جانب سے ایوارڈز

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)مٹھی کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ترکیا کالونی میں ایک شاندار تعلیمی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے سائنسی ماڈلز کی نمائش کی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور اساتذہ کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب کا انعقاد نوجوان مصنف اور استاد انجینئر موہن لال ترکیا، ہیڈ ماسٹر ہوتچند لکاڻي اور اسکول اسٹاف کے تعاون سے IEEE ایجوکیشن سوسائٹی کراچی کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مٹھی عمیر اشرف، تعلیمی ماہرین اور مختلف سرکاری افسران نے شرکت کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے کینیڈا سے آن لائن خطاب کیا اور طلبہ کو سائنس، روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگاہی دی۔
IEEE کی جانب سے ریٹائرڈ استاد لیلارام امرانی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، انجینئر موہن لال ترکیا، ہیڈ ماسٹر ہوتچند لکاڻي اور اسکول اسٹاف کو تعریفی ایوارڈز دیے گئے۔
تقریب میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے جدید تعلیم اور STEM سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔



