سجاول: ربڈنو جت قتل کیس میں ایک اور نامزد ملزم گرفتار

سجاول(جانوڈاٹ پی کے) ہائی پروفائل قتل کیس ربڈنو جت میں پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک اور نامزد ملزم رمضان جت کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد اب دو ہوگئی ہے، جبکہ مرکزی ملزم غلام قادر جت کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایس ایس پی علینہ راجپر کی ہدایت پر خصوصی ٹیم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ دیگر چار مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا، اور کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button