ڈی پی او اوکاڑہ کا مرکزی جلوس روٹس کا معائنہ،اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں گوگیرہ اور فتح پورکا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امام بارگاہ قصر آل عمران گوگیرہ سمیت مختلف جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ڈی پی او اوکاڑہ نے مرکزی جلوس روٹس کا پیدل چل کر معائنہ کیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مؤثر نگرانی برقرار رکھنے اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے منتظمینِ مجالس و جلوس سے ملاقات بھی کی۔ منتظمین نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس کے اقدامات کو سراہا ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں مؤثر اور جامع سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پولیس فورس پوری ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور منتظمین کے باہمی تعاون سے محرم الحرام کے تمام پروگراموں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button