امریکانے ایران کوخام تیل،پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداواراورترسیل کی اجازت دیدی،40لاکھ بیرل تیل تیار
امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں اضافہ ہوگیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے لیے جنرل لائسنس جاری کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ لائسنس ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار، ترسیل کی اجازت دیتا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ لائسنس میں ایران کو خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت21اگست2026تک ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق لائسنس کے تحت ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل اور پٹرولیم مصنوعات کی امریکا میں درآمد کی اجازت بھی ہوگی تاہم ایرانی تیل کی شمالی کوریا، کیوبا اور یوکرین ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں اضافہ ہوگیا۔انٹرنیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کے مطابق دو بڑے آئل ٹینکرز ہرمز عبور کرتے ہوئے خلیجی پانیوں میں داخل ہوئے، دونوں بحری جہاز خلیجی ممالک سے40لاکھ بیرل تیل لوڈ کریں گے۔میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کے مطابق دو بحری جہاز 20 لاکھ بیرل تیل لیکر آبنائے ہرمز عبور کرچکے ہیں۔


