’’لاہور لاہور اے‘‘ سے شہرت پانے والے گلوکار طارق طافو انتقال کر گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) نامور گلوکار موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے
طارق طافو کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
خیال رہے کہ طارق طافو نامور موسیقار طافو خان کے صاحبزادے تھے ۔
طارق طافو نے ’’لاہور لاہور اے‘‘ گانا گا کر مقبولیت حاصل کی ۔
اُن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



