برگن اسٹاک:اسلام آبادایم او یو پرعملدرآمد کیلئے ایران امریکامذاکرات شروع ہوگئے

برگن اسٹاک(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادایم اویوپرعملدرآمد کیلئے امریکااورایران کے درمیان مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن سٹاک میں شروع ہو گئے۔قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کی اعلی سطح کی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر یہ اُمید کرتا ہے کہ اس مذاکراتی عمل کے آغاز سے مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے تمام نکات پر جامع اور مستقل معاہدہ طے پا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خصوصی تکنیکی ماہرین پر مشتمل گروپ تشکیل دیے گئے ہیں جو مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر بات چیت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button