برگن سٹاک میں پاک قطر جادو چل گیا:گاڑیاں تیار، انجن آن،آخری لمحات میں گیم پلٹ گئی!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)عالمی سفارت کاری کے میدان سے اس وقت کی سب سے بڑی اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے جہاں سوئٹزرلینڈ کے پرفضا ریزورٹ برگن سٹاک میں پاک قطر مشترکہ جادو چل گیا اور صرف 37 منٹ کی اعصاب شکن لابی نے تباہی کے دہانے پر کھڑی دنیا کو ایک بڑے ایٹمی اور علاقائی تصادم سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اس وقت مکمل طور پر ناکام ہو کر تعطل کا شکار ہو گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے دھماکہ خیز انٹرویو پر ایرانی وفد نے شدید برہم ہو کر کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور ان کی گاڑیاں تہران واپسی کے لیے ایئرپورٹ روانگی کو تیار کھڑی تھیں۔ جب جنگ کے سائے گہرے ہو رہے تھے، تو عین آخری 37 منٹوں میں پاکستان اور قطر کے ثالثوں نے انتہائی ڈرامائی انداز میں شٹل ڈپلومیسی کا آغاز کیا، جس کے بعد واشنگٹن سے آنے والی ایک خفیہ اور سنسنی خیز فون کال نے پوری گیم پلٹ کر رکھ دی۔ اس فیصلہ کن کال میں ایران کو بڑی کامیابیاں ملیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ محتاط گفتگو کی یقین دہانی، قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں کی فوری بحالی اور سب سے بڑھ کر روزانہ 7 ملین بیرل خام تیل عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کھلی چھوٹ شامل ہے۔ ان بڑی رعایتوں کے بعد ایرانی وفد نے واپسی کا فیصلہ بدلا اور فریقین نے 60 دن کے اندر حتمی امن معاہدے پر پہنچنے کے تاریخی روڈ میپ پر دستخط کر دیے۔ اس سنسنی خیز اور ڈرامائی سفارتی معرکے کی اندرونی کہانی، پس پردہ رونما ہونے والے واقعات اور تمام خفیہ تفصیلات جاننے کے لیے معروف صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




