ڈی سی احمد عثمان اورڈی پی اوڈاکٹر اسد اعجازکامحرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا محرم الحرام انتظامات کے لیے جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ ایوان حسین میں انتظامات کا جائزہ، دونوں افسران نے محرم الحرام کے جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ میں عزاداروں کے لیے بہترین انتظامات کے سلسلہ میں عزاداروں کے لیے ہیلتھ کیمپس، سبیلوں کے قیام اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی سمیت سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے جلوس کے راستوں پر تواتر سے صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے بھی احکامات بھی دیے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مذہبی عقیدت و احترام کو فروغ دیا جائے اور مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں اس سلسلہ میں تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور انتظامات کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے بہترین سیکیورٹی کور فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ تلاشی کے بعد لوگوں کو جلوس میں شرکت کی اجازت دی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے



