سجاول میں 15سالہ لڑکا پر اسرار طورپر جاں بحق،لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)جاتی کے گاؤوں انب ملاح کے15سالہ نوجوان عاشق علی ملاح کی پراسرار موت،درخت سے لٹکی لاش برآمدکرلی گئی۔اہلخانہ کے مطابق نوجوان گھریلو ناراضی کے بعد گھر سے نکلا تھا،لاش اسپتال منتقل کردی گئی،پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ایس ایچ او کے مطابق کم عمری کے باعث خودکشی پر شبہ، قتل کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری، اصل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button