ٹرمپ کی ہدایت، امریکہ ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات قائم کرے گا، جے ڈی وینس

زیورخ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننے اور نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے پر آمادہ ہو جائے تو امریکا ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات قائم کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں سفارتکاری کے ذریعے مثبت تبدیلی لانا چاہتا ہے اور ایسا مستقبل دیکھ رہا ہے جہاں خطے میں امن اور خوشحالی ہو۔
جے ڈی وینس کے مطابق ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے خاتمے کے بعد آگے بڑھنے کا وقت ہے، اور حالیہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کو خطے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی شروعات اور تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے، جس کا مقصد بحران کے خاتمے اور امن و ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اس سے قبل امریکی نائب صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔



