بنگلہ دیشی پاسنگ آؤٹ تقریب میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی شرکت

ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلا دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ کی شاندارتقریب منعقد ہوئی، جس میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے خصوصی شرکت کی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے خصوصی دعوت پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، جبکہ تقریب میں مختلف ممالک کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔
کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کہنا تھا کہ نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے، تاہم پاکستان اوربنگلہ دیش ہمیشہ بھائی چارے، دوستی اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑے رہیں گے، بنگلہ دیش بہت خوبصورت ملک ہے اورمجھے یہاں جس خلوص اوراپنائیت کا احساس ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس محنت اور لگن سے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں، کیونکہ مستقبل میں کامیابی علم اورتکنیکی برتری پر منحصرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی اعتماد، پیشہ ورانہ روابط اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی مظہر ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔



