ایس ایس پی بدین قمر رضاجسکانی کاڈی سی کے ہمراہ کڑیو گھنوراورکھورواہ میں امام بارگاہوں کادورہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کا ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ کڑیو گھنور اور کھورواہ میں امام بارگاہوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ماہِ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداری کے پروگراموں کی مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ بدین، کڑیو گھنور اور کھورواہ میں مختلف امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا ایس ایس پی بدین اور ڈپٹی کمشنر بدین نے کڑیو گھنور اور کھورواہ میں بھی مجالس اور عزاداری کے پروگراموں کے مقامات کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے دورے کے دوران ایڈیشنل کمشنر ٹو بدین راجیش دلپت، ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر، ڈی ایس پی شہید فاضل راہو گولارچی عبد الرحیم خاصخیلی اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔



