امریکاایران امن معاہدے میں پاکستان کےکردارکوایک اوربڑی پذیرائی مل گئی

برگن اسٹاک(جانوڈاٹ پی کے)امریکاایران امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو ایک اور بڑی پذیرائی مل گئی۔سوئٹزرلینڈ میں صحافی کے سوال پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ’’ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں‘‘۔ یہ بیان خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بڑا اعتراف ہے۔برگن اسٹاک میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور فیلڈمارشل کا جے ڈی وینس سے مصافحہ کیا،رہنماؤں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
ملاقات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر بھی موجود تھے،ایران امریکا تکنیکی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ ملاقات میں امریکا ایران کے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔



