اسٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس نیچے آگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہا، تاہم اختتام منفی زون میں ہوا۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 180 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 818 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم دورانِ ٹریڈنگ اچانک مندی کا رجحان غالب آگیا، جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1332 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 636 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



