ہم عالمی امن کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں، امید ہے مثبت نتائج سامنے آئینگے،وزیراعظم شہبازشریف

برن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مذاکراتی عمل کے آغاز سے قبل گفتگو میں کہا کہ یہ عالمی امن کیلئے اہم موقع ہے، اس وقت ہم عالمی امن کیلئےیہاں جمع ہوئے ہیں، امید ہے ہماری گفتگو کے بہت مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ جب ہم واپس جائیں تو ہمارے پاس ایک معاہدے کی زبردست دستاویز ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے مذاکرات ممکن ہوئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ اس سارے عمل کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار بھی قابلِ تحسین ہے جنھوں نے اس کے لیے انتھک محنت کی۔
ایران امریکا کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی موجود تھے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس،اسٹیو وٹکوف،جیرڈ کشنر، قطری وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی بھی بطور ثالث شریک تھے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس سارے معاملے میں ان دونوں شخصیات کا کردار بہت شاندار رہا ہے۔



